The 1 Hour Plan For Growth

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

2 Likes

کتاب”      دی  ون آور  پلان فار گروتھ “کے مصنف جو کالہون  اپنی  کاروباری کمپنی  پراریٹی  ایڈوانٹیج     کے صدر ہیں۔  1990 کی دہائی  میں   وہ مشہور امریکی مصنف اور ماہر ٹرینر فرینکلین  کووی کے قائم کردہ  لیڈرشپ سنٹر میں  مقبول ترین سپیکر رہے ہیں۔ اس وقت سے لیکر کر تاحال تک مسٹر کالہون  500 سے زائد کاروباری کمپنیوں  کے مشیر رہ  چکے ہیں ۔

ان میں چند ایک مشہور کمپنیاں  ہوسٹ ہوٹلز اینڈ ری زارٹ   ہیلمرچ اینڈ پَین  اور   برنز میکڈونل  شامل ہیں۔ مسٹر کالہون کولوریڈو   یونیورسٹی  اور  یونیورسٹی آف نبراسکا  ،اوہاما کےتعلیم یافتہ ہیں   ۔وہ قیاد ت اورانتظامی امور کے ماہر ہیں اور اس وقت ان موضوعات پر  سیمینار  اور لیکچرز کے حوالے سے دنیا  بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔