The New Experts

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

رابرٹ بلوم کا نام کاروباری دنیا میں ایک سند کے طور پر مانا جاتا ہے۔ وہ کاروبار شروع کرنے والے ناتجربہ کار افراد کواس کتاب کے ذریعے ان بنیادی باتوں سے آگاہ کرنا چاہتے ہیں جن کی طرف عموماً ایک نا تجربہ کار فرد کا دھیان نہیں جاتا۔ رابرٹ بلوم کاروباری دنیا میں اپنے تجربے کی بنیاد پر اس بات کے قائل ہیں کہ آجکل کی اس ٹیکنالوجی کے دور میں نئے آنے والے امیدواروں کو جگہ بنانے کے لئے پرانے اور فرسودہ طریقوں کو چھوڑ کر کچھ ایسے طریقے اپنانے ہوں گے جو خریداروں کے لئے پر کشش ہوں۔ 

چند بنیادی وجوہات ہیں جو اس دور میں ناکامی کا سبب بن رہی ہیں ۔وہ نئے آنے والوں  کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ آج کا خریدار انٹرنیٹ کی بدولت اس حد تک ہر چیز سے آگاہی حاصل کر چکا ہے کہ اسے مطمئن کرنا آسان کام نہیں ہے۔رابرٹ بلوم کہتے ہیں کہ کاروبار کے میدان میں کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ آپ کامیابی کے راز سے واقف ہوں۔اس کتاب کے ذریعے رابرٹ بلوم کاروبار کی دنیا میں قدم رکھنے والے   افراد کو کامیابی کے راز سے آگاہ کرتے ہیں۔