Word Of Mouth Marketing

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

4 Likes

اینڈے سرنووٹز کہتے ہیں کہ روایتی مارکیٹنگ زیادہ محفوظ طریقہ نہیں ہے یہ طریقہ بظاہر آسان ہے لیکن آہستہ آہستہ یہ زیادہ تر کمپنیوں کے لئے فائدہ مند نہیں رہا۔وہ کہتے ہیں کہ ضرورت اس بات کی ہے کہ ورڈ آف ماؤتھ مارکیٹنگ کا طریقہ اپنایا جائے۔ورڈ آف ماؤتھ مارکیٹنگ کا بنیادی مقصد خریداروں کو خوش کرنا،ان کو عزت دینا اور بھروسہ حاصل کرنا ہے تا کہ وہ متعلقہ کمپنی کے بارے میں آزادانہ بات کریں ۔جب ایک کمپنی کا مالک ایک چیز کے بارے میں بات کرتا ہے تو وہ مارکیٹنگ کہلاتی ہے، جبکہ اسی چیز کے بارے میں جب ایک خریدار بات کرتا ہے تو وہ ورڈ آف ماؤتھ مارکیٹنگ کہلاتی ہے۔

 ورڈ آف ماؤتھ مارکیٹنگ کو کامیاب بنانے کے لئے ضروری ہے کے خریدار کو بہترین خدمات دی جائیں۔  اگر کاروباری کمپنیاں اس بات کی اہمیت کو سمجھ جائیں تو اپنے تمام ذرائع خریدار کو بہترین خدمات مہیا کرنے میں صرف کر دیں۔کامیابی حاصل کرنے کے لئے ورڈ آف ماؤتھ کو اپنی فہرست میں سب سے اوپر رکھیں اور کسی بھی آرام دہ اور روائتی اشتہاری پروگرام کے نتیجے میں ورڈ آف ماؤتھ کو دفن ہونے نہ دیں۔