To Sell Is Human
ڈینئل پنک ایک پُر اثر سپیکر اور پانچ کتابوں کے مصنف ہیں ۔ وہ کاروبار اور ٹیکنالوجی کے موضوعات، خاص طور پرکام کی بدلتی ہوئی دنیا پر لکھنے میں ماہر ہیں۔ وہ 1995 سے 1997 تک وائس پریذیڈنٹ الگور کے چیف سپیچ رائٹر تھے۔ انہوں نے یو ایس لیبر سکریٹری رابرٹ ریچ کے معاون کے طور پر کام کرنے کے علاوہ گورنمنٹ کے دوسرے عہدوں پر بھی کام کیا ہے۔ اس وقت وہ پُر اثر بزنس تھینکرز اور رائٹرز میں ٹاپ فہرست پر ہیں۔ ڈینئل پنک نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی اور ییل لاء کالج سے گریجوایٹ ہیں۔
آج ہم سے ہر کوئی سیلز سے وابستہ ہے آیا ہم اِسے محسوس کریں یا نہ کریں۔ اس بات سے فرق نہیں پڑتا کہ آپ کا جاب ٹائٹل کیا ہے اگر آپ ایمانداری سے تجزیہ کریں توغالباً آپ ہر روز 40 فیصد سے زائد وقت لوگوں کو اس کام پرقائل کرنے میں گزارتے ہیں جو آپ کر رہےہوتےہیں۔ پہلی نظر میں تو ممکن ہے آپ کو سیلز میں ہونا ایک بدنام سا خیال محسوس ہو خاص طور پر جب آپ ہمیشہ سیلز کے لوگوں کو یہ سمجھتے ہوں کہ وہ ایک فضول کام میں اپنی پوری زندگی ضائع کر رہے ہیں ۔ لیکن خوش قسمتی سے سیلز کا پیشہ ویسا بالکل بھی نہیں جیسا اِسے سمجھا جاتا ہے ۔ حقیقت یہ ہے کہ پچھلے دس سالوں میں یہ اُن نظریات سے اور فرضیات سے بالکل بدل گیا ہے جو پچھلے سو سالوں میں پنپ چکے تھے۔