Time Management
ٹائم مینجمنٹ کا فن سکھانے کیلئے یورپ اور امریکہ میں بڑے بڑے ادارے قائم ہیں جن پر کروڑوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی جاتی ہے ۔ ان اداروں میں ایک سے ایک قابل ماہرین کام کرتے ہیں ۔ انہی ماہرین میں سے ایک ما ہر کا نام’’برائن ٹریسی‘‘ہے جنہوں نے یہ کتاب بہت ہی خوبصورت انداز میں لکھ کر ہمیں وقت کی اہمیت کے بارے میں بتایا ہے۔ وہ ۵ جنوری ۱۹۴۴ ء کو امریکہ کے قصبے چارلوٹی میں پیدا ہوئے ۔
وہ اپنی مشاورتی اور ٹریننگ آرگنائزیشن ” برائن ٹریسی انٹر نیشنل ” کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیئر مین ہیں ۔ وہ دنیا کے کامیاب ترین عوامی سپیکر بھی ہیں اور انہوں نے تقریباً 25 سال کے قلیل عرصہ میں 450,000 لوگوں سے یونائیٹڈ سٹیٹ اور دوسرے ملکوں میں خطاب کئے ہیں ۔ انہوں نے ۷۰ سے زائد کتب لکھیں جن کاکئی زبانوں میں ترجمہ ہو چکاہے ۔ برائن ٹریسی امریکہ کے ایک معروف اور سینئر بزنس کنسلٹنٹ ہیں ۔