The Self – Driven Child

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

کچھ سال پہلے ، بل اسٹیکسروڈ اور نیڈ جانسن نے ایک ہی مسئلہ کو مختلف زاویوں سے دیکھنا شروع کیا وہ  یہ  کہ اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچے بھی ان کے پاس شدید دباؤ اور ذہنی  کمی کے ساتھ آرہے تھے۔ بہت سے بچوں  نے شکایت کی کہ ان کی زندگیوں پر ان کا کوئی کنٹرول نہیں ہے۔ کچھ ہائی اسکول میں ہی لڑکھڑا گئے تھے  یا کچھ  نے کالج   پہنچ کر اپنی صلاحیتیں ضائع کیں   ۔ بل ایک کلینیکل نیورو سائکالوجسٹ ہے جو بےچینی یا سیکھنے کے مسائل  میں مبتلا بچوں کی مدد کرتے ہیں ۔ نیڈ ایک  موٹیویشنل کوچ ہیں جو ایلیٹ ٹیوٹرنگ  سروس چلاتے ہیں ۔ انہوں نے ایک ساتھ مل کر یہ دریافت کیا کہ تناؤ کا بہترین تریاق بچوں کو ان کی زندگی پر زیادہ سے زیادہ کنٹرول دینا ہے۔ لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ والدین کی حیثیت سے اپنا اختیار ترک کردیں۔ اس  کتاب میں انھوں نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ آپ کس طرح فعال طور پر اپنے بچے کے دماغ کی ایسے مجسمہ سازی کرنے میں مدد کرسکتے ہیں جو لچکدار اور نئے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار  ہو۔