The Sales Acceleration Formula
غالب نظریہ یہ ہے کہ سیلز مینیجمنٹ سائنس سے زیادہ آرٹ کی ایک شکل ہے ۔ لیکن یہ بات مارک روبرج کو مت بتائیں ۔ ابھی وہ ایم آئی ٹی میں ایک طالب علم ہی تھے جب ان کے ساتھی طلباء نے ان سے کہا کہ وہ ان کی نئی کمپنی کی سیلز ٹیم کی سربراہی کریں یا یوں کہہ لیں وہی ان کی پوری سیلزٹیم بن جائیں۔ ایک اچھے انجینئر کی طرح بغیر کسی تجربے کے روبرج نے چیلنج کو قبول کر لیا ۔ انہوں نے سیلز کو بڑھانے کے لئے اہداف کے تعین اور عملیت پسندی کی اپروچ کو استعمال کیا جس کی بنیاد پانچ فارمولوں پر مشتمل تھی جو اُس کے نزدیک انتہائی معقول تھے ۔ وہ نئی کمپنی ان پانچ فارمولوں پر عمل کرکے آنے والے دنوںمیں ہب سپاٹ بن گئی جس کا ریونیو 0 ڈالر سے شروع ہو کر 100 ملین ڈالرتک جا پہنچا اور ملازمین کی تعداد 1 سے بڑھ کر 450 ہو گئی ۔
“آج کی ڈیجیٹل دنیا میں جہاں ایک بٹن دبانے سے بے شمار ڈیٹا ہماری فنگر ٹپس پہ آ جاتا ہے ، سیلز ٹیم کو ایک آرٹ کی شکل میں رکھنے کی مزید کوئی ضرور ت نہیں ۔ پراسس موجود ہے ، سیلز کی پیش گوئی کی جاسکتی ہے اور فارمولہ اپنا وجود رکھتا ہے “۔ (مارک روبرج)