The New One Minute Manager

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

ڈاکٹر کینتھ بلینچر ڈ بین الاقوامی شہرت کے حامل مصنف ہیں۔بطور مصنف انہوں نے لکھنے کا آغاز امریکہ کے مشہور اخبارات میں معاشی و انتظامی کالم لکھنے سے کیا ۔بعد میں انہوں نے ایک کتاب سچویشنل لیڈر شپ لکھی جس کو عالمی شہرت حاصل ہوئی۔ کینتھ بلینچرڈ نے رہنمائی ، تحریک ، تربیت اور تنظیم پر بہت کچھ لکھا ہے۔ ان کے لکھے ہوئے مضامین دنیا کے تقریباً تمام بڑے اخبارات میں شائع ہوتے ہیں ۔زیر نظر کتاب بھی ان کی شہرت یافتہ تصنیف ہے ۔قارئین کو یہ کتاب نہ صرف پسند آئے گی بلکہ ان کی عملی زندگی میں تبدیلی کے لئے بہت سود مند ثابت ہو گی۔

یہ ایک حقیقت ہے کہ ہماری زندگی کے نوے فیصد مسائل مینجمنٹ کے فقدان کے باعث جنم لیتے ہیں ۔ ہمارا تعلق کسی بھی شعبہ ہائے زندگی سے ہو،اصل امتحان یہ ہے کہ اپنے معاملات اور معمولات کو کس انداز میں چلاتے ہیں اور یہی وہ بنیاد ہے جس پر ہماری ناکامی اور کامیابی کی عمارت کھڑی ہوتی ہے ۔ رابٹ ایچ شیلر نے ایک جگہ لکھا تھا کہ کامیاب زندگی صرف کامیاب مینجمنٹ مانگتی ہے ۔ یہ کتاب ’’دی  نیو ون منٹ مینجر‘‘ اسی موضوع کا احاطہ کرتی ہے ۔کامیابی کے بارے میں سوچنا ، ہر انسان کا بنیادی حق ہے مگر ہمارے ہاں رواج قدرے مختلف ہے ۔