The Miracle Morning For Sales People

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

 یہ کتاب صبح  جلدی اٹھنے کی عادت اپنا کر کامیاب ہونے کا گر سکھاتی ہے۔زندگی اور کاروبار میں خواہش کے مطابق کامیابی کے حصول کا موثر طریقہ معجزاتی صبح کے معمول کو اپنانا ہے جو آپکو ہر روز زیادہ پیداواری بننے میں مدد دیتی ہے ۔ کامیاب لوگ کام کے آغاز سے ہی اس طریقہ پر عمل پیرا ہوتے ہیں ۔ وہ چانس پر اپنی ذہنیت اور روئیوں کو نہیں چھوڑ تے، بلکہ ہر صبح ایک نئی کامیابی حاصل کرتے ہیں ۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ صبح کے وقت میں کامیابی کا راز ہے ۔

اگر آپ صبح جلدی اُٹھنے کے عادی ہوں،اپنے اہداف سے منسلک رہتے ہوں اور جو کچھ آپ کرنا چاہتے ہیں اسکی فعال طریقے سے منصوبہ  بندی کریں تو آپ اختتام تک پہنچنے میں سکون محسوس کریں گے اور حکمت عملی کے ساتھ کامیابی کے لئے زندگی کو ترتیب دیں گے ۔ اگر آپ اپنی سیلز میں اضافہ کرناچاہتے ہیں تو اسکے لئے آپکوپہلے خود کو آگے بڑھاناہوگا ،کیونکہ آپکی خود اعتمادی اور خود انحصاری ہی کامیابی کی کنجی ثابت ہوں گی ۔