The Law Of Success
یہ کتاب ہر اس شخص کیلئے ہے جس کی زندگی میں مقاصد اور کامیابی کی کوئی اہمیت ہے۔ جو لوگوں کو اسی ہجوم میں خود کو منفرد اور ممتاز حیثیت میں دیکھنے کا خواں ہے اور جو اپنے میدان میں ایک بے مثل تاریخ رقم کرنے کا جنون رکھتا ہے ۔ یہ کتاب آپ کے خوابوں کی تعبیر میں آپ کی معاون اور مددگار ثابت ہو گی لیکن بنیادی شرط صرف کامیابی کا خواب نہیں اسے ذات اور حیات کا مسئلہ بنانے کا ہے۔ یہ ایک ایسی کتاب ہے جسے پڑھ کر اب تک لاکھوں لوگ اپنی زندگیوں میں انقلاب لا چکے ہیں ۔ یہ کتاب پڑھ کر آپ کامیابی سے زیادہ دور نہیں رہ سکتے۔
سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ دنیا کے ہر انسان کے دل پر راج کرنے والی یہ موصوفہ ہے کیا ؟ کامیابی کی تعریف کیا ہے ؟ اس کے خدوخال کیا ہیں ؟ اس کی شناخت کیسے ہو ؟
دراصل کامیابی کی معرفت ہی کامیابی ہے ۔اعلی انسانی اقدار کا حصول ہی کامیابی ہے ۔اپنی صلاحیتوں کے مطابق نتائج کا حصول کامیابی ہے ۔ایسی مادی ترقی جو ذہنی اور قلبی سکون دے وہ کامیابی ہے ۔کامیابی بنیادی خواہشات کا حصول ہے۔جو آپ نہیں تھے اور جو آپ ہیں کے درمیان فرق کا نام کامیابی ہے۔کامیابی جستجو اور تلاش کا نام ہے ۔