The Habit Stacking

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

ہیبٹ سٹیکنگ ایک ذاتی بارآوری حکمت عملی ہے جہاں آپ چھوٹے چھوٹے افعال اور عادتوں (جس میں پانچ منٹ یا اس سے کم وقت صرف ہوتا ہے)کوروزمرہ کے امور میں شامل کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ ایک محرک کا انتخاب کرتے ہیں جو آپ کو عادت کے’’ اکٹھ‘‘ کو استعمال کرنے کا درست وقت بتاتی ہے۔ہیبٹ سٹیکنگ کا کلی مقصد چھوٹے افعال کو اکٹھا کرنا ہے جو مثبت اثرات کا تسلسل قائم کرتے ہیں۔ اکثر لوگ کامیابی کو ایک واقعہ سمجھتے ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ کامیابی ہمیشہ ایک عمل ہے۔

اگر آپ روزمرہ کے اہم اہداف کی طرف ترقی کی خفیف منازل طے کرنے کے عادی ہو جائیں تو آپ پرمجموعی اثر نمایاں اور مؤثر ہوگا۔ اپنے روزمرہ کے امور میں ہیبٹ سٹیکس کو شامل کر کے آپ حیران ہوں گے کہ آپ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کتنے بہتر نتائج حاصل کررہے ہیں۔