The Five Dysfunctions Of A Team
کتاب کے مصنف پیٹرک لینسیونی کا شمار نیویارک ٹائمز کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والا مصنفین میں ہوتا ہے۔پیٹرک، سان فرانسسکو میں واقع ایک مینجمنٹ مشاورتی ادارےدی ٹیبل گروپ کے بانی اور 12 کتابوں کے مصنف ہیں جن کی 7 ملین سے زیادہ کاپیاں فروخت ہوئی ہیں اور 30 سے زیادہ زبانوں میں انکا ترجمہ کیا جاچکا ہے۔ ان کے عملی اور سیدھے سادھے انداز سے رہنماؤں اور تنظیموں کو ہر طرح کے تنظیمی معمالات، ٹیم ورک ، ملازمین کی مشغولیت اور بہت سے دیگر متعلقہ موضوعات سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔
‘ٹیم کی پانچ خرابیاں ‘ ایک نئے سی ای او، اور اس ٹیم کی افسانوی کہانی ہے جس کی قیادت کی ذمہ داری اسے سونپی گئی تھی ۔ پیٹرک لینسیونی قارئین کو ایسے معاملات کی طرف لے جاتا ہے جن کا سامنا سی ای او کیتھرین پیٹرسن کو ہوتا ہے جب وہ اپنی نئی ٹیم کی قیادت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بہت سارے کاروباری رہنماؤں نے قیادت کے اس داستان گو کی تعریف کی ہے کیونکہ یہ ایسے مسئلے کا حل فراہم کرتا ہے جن کا زیادہ تر افراد کسی نہ کسی وقت سامنا کرتے ہیں۔ کیسے غیر فعال ٹیمیں مل کر بہتر طریقے سے کام کرسکتی ہیں ۔ یہ کہانی ٹیم ورک کے لئے ایک نیا ماڈل ہے اورایک ٹیم ماڈل کی 5 خرابیوں کا تعارف کرواتی ہے ، حقیقی زندگی کی ٹیمیں اپنے معاملات کو سمجھنے اور ایک ساتھ مل کر بہتر کام کرنے کے لئے ان طریقوں کو استعمال کرسکتی ہیں۔