The Digital Transformation
ڈیوڈ ایل راجرز اپنی کتاب ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میں ڈیجیٹل کیلئے اپنے کاروبار پر نظر ثانی کرنے کے نقطہ نظر کو زیر بحث لاتے ہیں۔ اس کتاب میں ڈیجیٹل دور میں کاروبار کو مستحکم کرنے کے لئے مختلف طریقے بیان کئے گئے ہیں ۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے متاثر ہونے والے شعبے زیر بحث لاکر مصنف ان شعبوں میں ترقی کے طریقے بہت تفصیل سے قارئین کی نذر کئے ہیں ۔
مصنف کے مطابق ڈیجیٹل ٹیکنالوجی درج ذیل پانچ شعبوں میں کاروبار کے اصول نئے سرے سے وضع کررہی ہے ۔ پانچ شعبے اور ان کا مرکزی خیال کچھ اسطرح سے بیان کیا گیاہے :
۔ خریدار ۔۔انفرادی طورپر فروخت نہ کریں ، بلکہ خریداروں کے نیٹ ورک کی بڑھتی ہوئی طاقت کا استعمال کریں ۔
۔ مقابلہ ۔۔۔ اپنی مصنوعات کو ایک پلیٹ فارم مہیا کریں اور پھر پلیٹ فارم کے ذریعے فروخت کریں ۔
۔ اعداد وشمار ۔۔۔۔اپنے اعداد وشمار کو اثاثے میں تبدیلیاں کرنے کیلئے عملی طریقے تلاش کریں ۔
۔ جدت طرازی ۔۔۔۔ تیز رفتار تجربات کے طریقے سیکھیں یہ طریقے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے زیادہ حکمت عملی پر انحصار کرتے ہیں ۔ ڈیجیٹل رجحانات کا جواب دینے کیلئے آپ میں اپنے کاروبار کو وقفے وقفے سے وقت کی ضرورت کے پیش نظر تبدیلی لانے کی صلاحیت موجود ہونی چاہیئے ۔ اس کے علاوہ آپ میں تنظیمی صلاحیت کا ہونا بھی ضروری ہے ۔