The 22 Immutable Laws Of Marketing

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

ایل رائیس مشہور امریکی مارکیٹر اور آتھر ہیں۔وہ امریکی نژاد کنسلٹنگ فرم رائیس اینڈ رائیس  میں اپنی بیٹی کے پارٹنر اور کو فاؤنڈر بھی ہیں۔جیک ٹراؤٹ بھی ایک کنسلٹنگ فرم ٹراؤ ٹ اینڈ پارٹنرکے بانی ہیں۔

یہ انسانی فطرت ہے کہ وہ ہر کام کو ممکن تصور کر لیتاہے۔ اُسے لگتا ہے کہ کچھ بھی ممکن ہے اور ایسا ہی مارکیٹنگ میں بھی سوچا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر بہت سے لوگ اس بات سے اکتفاء کرتے ہیں کہ اگر آپ کے پاس ایک خاص مقدار میں وقت اور محنت کرنے کا جزبہ ہو تو آپ موثر  مارکیٹنگ کے ذریعے کوئی بھی مقصد با آسانی حاصل کر سکتے ہیں۔ مگر حقیقت اس سے کافی مختلف ہے۔ کیسے؟ اگر آ پ ایک نئی عمارت کو بنا اصولوں کے تعمیر کر نا شروع کر دینگے تو جان لیں کہ آخر میں آپ کی عمارت نے زمین بوس ہی ہونا ہے۔

بلکل یہی مثال مارکیٹنگ پر بھی قیاس کی جاسکتی ہے۔ اگر آپ اس کتاب میں درج اِن بائیس (22) اصولو ں کو نظر انداز کرتے ہوئے مارکیٹنگ کر ینگے تو آپ کچھ بھی کر لیں،جتنی بھی محنت کیوں نہ کرلیں اور جتنا ہی پیسا کیوں نہ لگا لیں ، اپنے مارکیٹنگ پروگرام کو کامیاب نہیں کر سکتے۔اگر آپ اپنا مارکیٹنگ پروگرام ان 22 اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیں گے تو اپنے مقاصد با آسانی حاصل کر لیں گے۔