The 1-Page Marketing Plan

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

اس کتاب کے مصنف کا نام ایلن ڈب ہے۔ وہ ایک نجی کاروباری کمپنی کے مالک اور مارکیٹنگ میں استعمال ہونے والی ٹیکنالوجی کے صف اول کے ماہر ہیں۔ وہ آسٹر یلیا میں قائم ایک ٹیلی مواصلات کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر بھی ہیں۔ وہ  مصنوعات کی تشہیر اور مارکیٹنگ کے لئے کام کرتے ہیں۔ ایلن ڈب و وکس کام کے بانی بھی ہیں جس کو ہفتہ وار کاروباری جائزہ ماہرین نے آسٹریلیا کی سب سے ترقی یافتہ کمپنی قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ ایلن ڈب باقاعدگی سے آن لائن اشاعت کیلئے کالم لکھتے بھی ہیں۔ انہوں نے اپنی تعلیم ”موناش یونیورسٹی“ آسٹر یلیا سے حاصل کی۔

ایک صفحاتی مارکیٹنگ پلان ایک ایسا منصوبہ ہے جس سے آپکے کاروبار میں کامیابی کے مواقع بڑھ جائیں گے۔ یہ پیسہ کمانے کا آسان ذریعہ ہے۔ لوگوں کو اپنے کاروبار سے مطلع کریں۔ انہیں اپنی مصنوعات کے بارے میں بتائیں۔ اپنی مصنوعات کے معیار کو اتنا اعلیٰ رکھیں کہ جولوگ ایک بار آپ سے خریداری کرلیں ،آپکے باقاعدہ صارف بن جائیں اور آپکے کاروبار کے بارے میں اپنے دوستوں کو بھی بتائیں۔

 جب ایک بار آپکا کاروبار کامیاب ہو جائے اسکے بعد اسے برانڈ بنانے میں مصروف ہو جائیں۔ اپنے برانڈ کو ایسی شناخت فراہم کریں کہ لوگ خودبخود آپکی طرف متوجہ ہوں۔ محنت اور کوشش جاری رکھیں اور پلاننگ کرتے رہیں۔اس سے صارفین  مستقل بنیادوں پر آپ کے گاہک بن جائیں گے۔