Strengths Based Leadership
یہ کتاب گیلپ ریسرچ کے تناظر میں لکھی گئی ہے۔گیلپ ریسرچ نے یہ حقیقت ثابت کی ہے کہ جب رہنما لوگوں کی انفرادی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز نہیں کرپاتے تو صرف 9 فیصد لوگ ہی ان کے ساتھ منسلک ہوپاتے ہیں ۔ جب رہنما ترجیحاًملازمین کی صلاحیتوں پر توجہ مرکوز کرلیں تو منسلک ہونے کا تناسب 73 فیصد تک بڑھ جاتا ہے ۔ موثر رہنما انفرادی طورپر اپنی صلاحیتوں پر سرمایہ کاری جاری رکھتے ہیں ۔عظیم رہنما زیادہ کامیابی حاصل کرتے ہیں کیونکہ وہ ایک اوسط درجے کی تنظیم کی بجائے ایک بہتر ٹیم ترتیب دیتے ہیں ۔ وہ بہترین لوگوں کو اکٹھا کرتے ہیں اور پھر ان ٹیموں کی مجموعی ذہانت سے مستفید ہوتے ہیں ۔
اگر آپ صحیح وقت پر ،صحیح صلاحیتوں کو اجاگر کرنے پر کام کرنا سیکھ جائیں تو آپ کامیابی کے بہت نزدیک چلے جاتے ہیں ۔اسی طرح ہر شعبہ زندگی میں بہتر ین رہنماہمیشہ زندہ رہتے ہیں کیونکہ وہ لوگوں کے خیالات اور یقین کو ایک خاص سانچے میں ڈھال کر اپنی اور دوسروں کی بہتری کے لئے استعمال کرتے ہیں ۔ ایک رہنمااپنی اور اپنے پیروکاروں/ماتحتوں کی صلاحیتوں کو اچھی طرح جانتا ہے اور اسے ان سے کام لینا بھی آتاہے ۔ عظیم رہنماؤں میں ایک خاص وصف مشترک ہوتا ہے کہ وہ مکمل طورپر اپنی صلاحیتوں کے صحیح استعمال سے واقف ہوتے ہیں۔