Stop Procrastinating

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

انسانی فطرت میں کاہلی ، سستی اور مشکل کام سے بچنے کا رحجان پایا جاتا ہے جس کی بنا پر اوسط درجے کے لوگ زندگی میں اہم کارنامے سر انجام دینے سے قاصر رہتے ہیں ۔اس تناظر میں کتاب ’’ٹال مٹول کی عادت کی نجات‘‘کے عمل کے موتیوں سے سجائی ہوئی ایک ایسی مالا ہے جو انسان کو تذبذب ، لا پروائی اور بے عملی کی دلدل سے نکال عمل کی شاہراہ پر گامزن کرتی ہے ۔

زیر نظر کتاب میں مصنفہ قارئین کو لیت و لعل اور ٹال مٹول کی عادت سے چھٹکارا حاصل کرنے کی راہ دکھائیں گی ۔ آپ افراتفری ، گھبراہٹ اور بو کھلاہٹ سے کیسے نجات حاصل کر سکتے ہیں اور مزید کارآمد ثابت ہو سکتے ہیں اور اپنے اندر ایسی خصوصیات نمایاں کر سکتے ہیں جو آپ کے مقاصد اور اقدار کی تکمیل میں معاون ثابت ہو سکتی ہیں ۔وہ لوگ جو ٹائم مینجمنٹ سے استفادہ حاصل کرتے ہیں؛ ایک ایسے گروپ کی مانند ہو تے ہیں جس نے سا ئیکلوں پر سفر طے کرنے کا فیصلہ کر رکھا ہو ۔

وہ جانتے ہیں کہ انہوں نے کہاں جانا ہے ۔ ان کی سائیکلیں تیار ہوتی ہیں اور ٹائم مینجمنٹ کے اصول ایک نقشے کی مانند ہوتے ہیں یا ان سمتوں کی مانند ہوتے ہیں جن کی طرف انہوں نے اپنا سفر طے کرنا ہوتا ہے ۔تب لیت و لعل اور ٹال مٹول کے عادی افراد کا گروپ منظر عام پر آتا ہے۔