Sell With A Story

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

پال سمتھ   ادارہ جاتی قصہ گوئی کے فن   میں ماہر اور متاثر کن مقام رکھتے ہیں ۔ وہ ایک کلیدی اہمیت کے حامل اسپیکر اور کوچ ہیں ۔  وہ تین کتابوں کے مصنف  ہیں  جن میں  ان کی بیسٹ سیلر’ لیڈ ود اسٹوری’ بھی شامل ہے ۔ اس سے قبل انہوں نے ایکسنچر میں  بطور ِ مشیر اورپراکٹر اینڈ گیمبل کے  ساتھ 20 سال تک ایگزیکٹو کی حیثیت سے کام کیا ۔

وہ فارچون 500 کمپنیز  میں شامل بعض بڑی کمپنیز  کو   مشاورت   فراہم کرتے ہیں جیسے ہیولٹ پیکارڈ ، گوگل ، فورڈ موٹر کمپنی ، بائر میڈیکل ، ایبٹ ، نواتاریس ، پروگریسو انشورنس اینڈ پراکٹر اینڈ گیمبل۔ وہ پنسلوانیا یونیورسٹی کے وارٹن سکول سے گریجویٹ ہیں ۔

موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کی تمام تر ہوش رُ با ترقی کے  باوجود ، کہانیاں اب بھی بکتی ہیں۔ کسی کو متاثر کرنے کا خالص اور آسان ترین طریقہ انہیں صرف صحیح کہانی سناناہے۔ آپ کو چاہیے کہ  قصہ گوئی کو کسی بھی دوسری پیشہ وارانہ مہارت کے طور پر لیں اور اس کی باقاعدہ مشق کرتے ہوئے اس فن میں طاق ہو جائیں ۔

سیلز کے شعبہ کےسینکڑوں  پیشہ ور افراد اور مینجرز کے ساتھ ہونے والے انٹرویوز کی بنیاد پر یہ کہنا درست ہو گا کہ آپ کو عمومی سیلز کے لیے 25 کہانیاں تیار کرنی ہیں  جن کو آپ  مناسب مواقعوں پر استعمال کرکے اپنی سیل کو کامیاب کر سکیں ۔

ان 25 کہانیوں کو ترتیب دینے کے لیے اپناذاتی ڈیٹابیس بنائیں  اور پھر ان کو ضرورت کے وقت استعمال کرنے کا طریقہ سیکھیں۔ پورے اعتماد کے ساتھ مطمئن اندازمیں  ایسا کریں ۔ یقیناً آپ خود کو بلندیوں پر لے جائیں گے ۔