Sales Objections
زیرِ نظر کتاب کا اولین مقصد آپ کے جذبوں کو ایسی حرارت فراہم کرناہے جس سے آپ اپنی سیلز مہارت کا بھر پور استعمال کر سکیں ، اپنے تمام سیل اہداف حاصل کر سکیں اور اپنے پیشے میں ایک ایسے منفرد ماہر بن جائیں جو ادارے اور خریداروں کے لئے باعث فخر ہو ۔دیکھا جائے توپروفیشنل سیلنگ کی جس قدر آج ضرورت ہے آج سے پہلے شاید کبھی نہ تھی ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس دور میں تعلیم ، میڈیا ، ٹیکنا لوجی اور آٹو میشن کی وجہ سے پراسپیکٹ اور پر چیزنگ منیجرز کا ذہنی اُفق بہت وسیع ہو چکا ہے اور وہ بہت ڈیمانڈنگ ہو چکے ہیں ۔ دور حاضر میں مقابلہ بڑھ چکا ہے اور مارکیٹ سُکڑتی جا رہی ہے ۔
چنانچہ ضرورت اس امر کی ہے کہ پرانے روایتی خرید وفروخت کے طریقے ترک کرکے نت نئے طریقے سیکھیں اور پروفیشنلزم اپنائیں ۔ اس لحاظ سے یہ کتاب اسی پروفیشنل طریقہ کار میں اضافہ کی ایک کوشش ہے ۔ یہ کتاب آپ کو متعدد عملی خیالات سے متعارف کرواتی ہے اور فروخت کی جدید مہارتیں سیکھنے میں آپ کی معاونت کرتی ہے ۔ کتاب ہذامیں سیلز مین شپ کے پیچیدہ تصوراتی نظریات درج نہیں ہیں ۔ یہ خالصتاً ایک عملی گائیڈ ہے جس میں ان تمام عمومی اعتراضات کے موثر اور مدلل جوابات دئیے گئے ہیں جن سے آپ کا روزمرہ سیلز سرگرمیوں سے پالا پڑتا رہتا ہے ۔