Sales Growth
آج کی مارکیٹ میں سب سے اہم چیزکمپنیزکی سیلز گروتھ ہے پھربھی امریکہ اور یورپ کی 1000 ایسی کمپنیاں ہیں جن کےبارے میں مشاہدے سے یہ بات سامنے آئی کہ اگر وہ پیداواری اور آپریٹنگ سرگرمیوں کی نسبت سیلزگروتھ پر زیادہ توجہ دیتیں تو مارکیٹ میں اپنی منفرد شناخت بنا چکی ہوتیں ۔ ایک بارجب کمپنی اپنی سرمایہ کاری پر 15 فیصد منافع کمارہی ہوتی ہے تو وہ اپنی ریونیو گروتھ میں بہتری لاکر اپنی شئیرہولڈر ویلیو کو بڑھا تی ہے بجائے اس کے کہ سرمایہ کاری پر زیادہ منافع حاصل کرنے کی کوشش کرے ۔
اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ آج کی مارکیٹ میں حریفوں کو زیر کرنے کے لئے سیلز گروتھ ایجنڈے کو مرکزی حیثیت حاصل ہونا ضروری ہے ۔ 100 سے زائد کمپنیز (جن کا اوسط ریونیو 31 بلین ڈالرز ، مارکیٹ کیپ 47 بلین ڈالرز اور 86000 ملازمین ہیں اور جنہوں نے پچھلے پانچ سالوں سے مسلسل سیلز گروتھ اور منافع میں اپنے تمام حریفوں کی نسبت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے) پر ہونے والی ریسرچ کے مطابق یہ واضح ہو گیا کہ پانچ مسلمہ حکمتِ عملیاں ہیں جن کی بدولت سیلز گروتھ کو بڑھایا اور اس کا تسلسل برقرار رکھاجا سکتا ہے۔