Rich Dad Poor Dad
رابرٹ کیوساکی، کی یہ کتاب تین کرداروں پر مشتمل ہے؛ یعنی مصنف خود، ان کے حقیقی والد اور ایک امیر دوست کے والد جن سے سیکھ کر مصنف نے زندگی میں بہت سی کامیابیاں حاصل کیں۔یہ کتاب ’’رچ ڈیڈ،پور ڈیڈ‘‘ رابرٹ کیوساکی اور اسکے دو ڈیڈ کی کامیابی کی کہانی ہے۔مصنف کے حقیقی والد ایک غریب آدمی تھے جبکہ ان کے بہترین دوست کے والد ایک امیر آدمی تھے۔
مصنف کتاب کے آغاز میں کہتے ہیں کہ وہ ایک خوش قسمت آدمی ہیں کہ انکے دو والد ہیں اور انہوں نے قابلِ قدر اسباق ان سے سیکھ کر اس کتاب کی نذرکئے۔زندگی کے اسباق سے ان پر یہ بات واضح ہوجاتی ہے کہ امیر والد ہمیشہ پیسے کی طرف بڑھنے اور زیادہ پیسے کمانے کی طرف متوجہ ہوتا ہے جبکہ غریب والد کی سوچ کمائی اور خرچ کے درمیان پھنسی رہتی ہے۔ مختصر الفاظ میں کہا جا سکتا ہے کہ یہ کتاب کیوساکی کی زندگی کے تناظر میں لکھی گئی ہے۔
اس کتاب میں مصنف نے کاروبار ی تدابیر سیکھنے، کاروبار میں خطرہ مول لینے اور اثاثہ جات بناکر ان کو موثر آمدنی کا ذریعہ بنانے کی تجاویز دی ہیں۔ مصنفین نے اس کتاب میں امیر بننے کے کئی گر بتائے ہیں۔ ان پر عمل کر کے کوئی بھی آدمی امیر بن سکتا ہے۔