Radical Candor
کم سکاٹ کینڈ ور انکارپوریٹڈ کی شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہے۔ وہ ڈراپ باکس، کوالٹرکس، ریل گڈ ایپ، ٹوئیٹر جیسی سلیکان ویلی کی کئی کمپنیوں کی مشیر رہیں۔ وہ اس سے پہلے ایپل یونیورسٹی فیکلٹی کی بھی رکن تھیں جہاں انہوں نے منتظمین کے لئے ایک تربیتی کورس تدوین کیا۔
انہوں نے ایڈسینس، یو ٹیوب اور ڈبل کلک کے لئے سیلز اور آپریشنز ٹیموں کی بھی رہنمائی کی ہے۔
روائتی خلوص کا مطلب بطور کمپنی سربراہ یا مالک اپنے ملازمین کا بذات خود خیال رکھنا، ان کی رہنمائی کرناہے۔ یہ ملازمین کی تعریف،تنقید اور ان کوبراہ راست چیلنج کرنے کا ایک مؤثر امتزاج ہے۔ آپ اپنے ملازمین کے ساتھ نہ ہی شدید ناراض اور نہ ہی زیادہ فری ہوں۔
آپ نہ تو پسندیدگی و ناپسندیدگی کا اظہار کریں، نہ ہی آپ انہیں مشکل میں بے یارومددگار چھوڑیں۔ ان کے اندر چھپے ٹینلٹ کو دریافت کریں، ان کی حوصلہ افزائی کریں۔