Outliers
زیر نظر کتاب نے کامیابی کے کچھ ایسے رازوں سےپردہ ہٹایا ہے جن کو کام میں لا کر لوگ دوسروں پر سبقت حاصل کرسکتے ہیں اور زندگی کے میدان میں سب سے آگے نکل سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ مصنف نے اس کتاب کا نام رکھا ہے۔جس کا مطلب ہے”مقابلے میں دوسروں سے آگے نکلنا ” ۔
زندگی کی دوڑ میں ہر انسان کی یہ کوشش ہوتی ہے کہ وہ دوسروں سے بازی لے جائے۔عام طور پر یہ سمجھا جاتا ہے کہ وہ لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو زیادہ محنتی، جفاکش،ذہین اور باصلاحیت ہوں لیکن گلیڈویل ان اندرونی عوامل سے ہٹ کر منفرد قسم کے مخصوص عوامل بیان کرتے ہیں جو ایک قاری کے لئے کسی انکشاف سے کم نہیں۔مثلاً جو بچے جنوری میں پیدا ہوں اور کھلاڑی بنیں، وہ دوسروں کی نسبت زیادہ کامیاب ہوتے ہیں۔کامیاب ہونے میں مشق کا بھی اہم کردار ہے ۔
جو بچے سونے کا چمچ منہ میں لیکر پیدا ہوں وہ ان بچوں سے زیادہ کامیاب ہوتے ہیں جو غریب والدین کے ہاں پیدا ہوں۔وہ بچے بھی زیادہ کامیابی حاصل کرلیتے ہیں جن کے والدین ڈاکٹر یا انجنیئر ہوں۔ پریکٹس (مشق)سے بھی کام میں مہارت حاصل ہوتی ہے جس کی وجہ سے لوگ کامیاب زندگی گزارتے ہیں۔