Organize Tomorrow Today

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

ڈاکٹر جیسن سلک، ٹوم بارٹو اور مائکل روڈی کی یہ کتاب ایک انتہائی دلچسپ اور اہم موضوع کو لیکر اپنے قارین کے سامنے پیش ہوتی ہے۔ اس کتاب میں اُن تمام عادات کو ایک طویل تجربہ اور مہارت کے نتیجے میں یک جا  کیا گیا ہے کہ جن کو اپنی زندگی میں شامل کرنے سے کوئی بھی شخص اپنے اندر مثبت تبدیلی لا سکتا ہے۔ اور اس کے نیتجہ میں اپنے کل کو اپنے آج سے ایک مثبت انداز میں تبدیل کر کہ ایک کامیاب شخص کے طور پر نمودار ہو سکتا ہے۔ ایسی کل آٹھ عادات پر مشتمل یہ کتاب ایک طرح سے آپ کے دماغ کو اس سمت پر لے جاتی ہے کہ جس سے آپ اپنے کام اور زندگی میں اپنی کارکردگی کو بہتر سے بہترین بنا سکتے ہیں۔

 آیا ذاتی زندگی کی بات ہو یا کاربار کی دونو ں میں کامیابی ایک ہی صورت ممکن ہے کہ آپ چھوٹے چھوٹے اقدام پر عمل کرتے ہوئے اپنی منزل کی طرف توجہ کیساتھ گامزن رہیں۔ ایسا کرنا اسلیئے ضروری ہے کیونکہ قدرت نے ہر انسان کے اندر  خاص دماغی صلاحیت رکھی ہے اور کوئی بھی انسان اُس خاص مقدار میں موجود صلاحیت سے بڑھ کر کچھ نہیں کر سکتا۔ اس کی سادہ مثال ایسی ہے کہ جیسے ایک دن میں چوبیس گھنٹے ہیں اور آپ جتنی بھی کوشش کرلیں ایک دن میں چوبیس گھنٹوں سے ایک منٹ بھی زیادہ کام نہیں کر سکتے۔ اسی طرح آپ کی دماغ کی بھی ایک خاص قوت ہے اور آپ اُس قوت سے بڑھ کر چیزوں پر غور و فکر نہیں کر سکتے۔ انسا نی دماغ  ایک وقت میں تین سے زیادہ چیزوں یا باتوں پر توجہ نہیں دے سکتا۔ یہ میرا اور آپ کا نہیں بلکہ قدرت کا نظام ہے۔