No Limits
لیڈرشپ پر مشتمل یہ کتاب امریکی مدبر وقائد مسٹر جان میکس ویل کی ایک بہترین کاوش ہے ۔جیسا کہ کتاب کے ٹائٹل سے ظاہر ہے دنیا میں طلب کی کوئی حد نہیں ۔ مثال کے طور پر جیسے ہمارے اندر لالچ کی کوئی حد نہیں اسی طرح ہمارے اندر اپنی خوابیدہ صلاحیتوں کو جگا کر ان سے کام لینے کی بھی کوئی حد نہیں۔ انسان کو اللہ تعالیٰ نے زمین پر اپنا نائب بنا کر بھیجا اور اس کو دوسرے چرند و پرند پر فوقیت دی اور اس کو بے شمار صلاحیتوں سے مالا مال کیا ۔ان صلاحیتوں میں سے بعض صلاحیتوں کو ظاہر کیا اور بعض کو خفیہ رکھا ۔ اگر انسان کی تمام صلاحیتیں ظاہر ہو جاتیں تو شاید دنیا میں آئے دن ناقابل برداشت انقلابات آتے رہتے اور یہ دنیا افراتفری کا شکار ہو جاتی ۔اس کتاب میں مسٹر جان سی میکسویل کچھ ایسی ہی صلاحیتوں سے پردہ اٹھاتے ہیں او ر اس انتخاب کی نشاندہی کرتے ہیں جو ہماری صلاحیتوں کو چار چاند لگاتا ہے ۔ ان میں بعض صلاحیتیں ایسی ہیں جو ہماری شخصیت کا لازمی حصہ ہیں جیسا کہ سوچ سمجھ اور تخلیقی صلاحیتیں وغیرہ ۔ جب کہ بعض صلاحیتیں ہمارے انتخاب پر منحصرہیں جیسا کہ رویہ کرداراور ارادہ وغیرہ ۔
مصنف نے اس کتاب میں اپنی صلاحیتوں کو پہچاننے ، انہیں تقویت دینے کے بارے میں قارعین کو مکمل طور پر آگاہی فراہم کیا ہے۔ان کے مطابق ایک بار جب آپ اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے رکاوٹیں ہٹادیں تو آپ اپنی روزمرہ زندگی میں زیادہ کامیاب اور مکمل بن جائیں گے۔