More Sales Less Time
اس کتاب کی امریکی مصنفہ جل کورنتھ بزنس پرکی نوٹ سپیکر اور مصنوعات کی خریدو فروخت کی ماہرہیں۔ وہ بزنس کے امور پر متعدد کتابیں تحریر کر چکی ہیں۔ انہوں نے کئی کمپنیوں کے ساتھ مل کر کام کیا ہے ۔انہوں نے مصنوعات کی فروخت پر کئی انعامات بھی جیتے ہیں ۔مصنفہ نے اپنے پیشہ ورانہ کیر یئر کا آغاز زیر یکس کا رپوریشن میں کام سے کیا ۔ خریدو فروخت کا ذاتی کا روبار شروع کرنے سے قبل وہ کمپیوٹر مصنوعات کی خریدوفروخت کا کام کرتی رہی ہیں ۔
اس کتاب میں بتایا گیا ہے کہ خرید وفروخت کے لئے وقت کا صحیح استعمال بہت ضروری ہے ۔ آج کل کے دور میں کامیاب شخص وہی ہے جو اپنے وقت کو ضائع کیے بغیر اپنے مقصد کو آگے لے کربڑھتا ہے ۔ اس میں کوئی شبہ نہیں کوئی کام بھی شروع کرتے وقت بہت سی مشکلات سامنے آتی ہیں لیکن ان سے گھبرانا نہیں چاہیے ۔ کامیابی کیلئے ہر طرح کے مشکل حالات کا سامنا سینہ سپر ہو کر کرنا چاہیے ۔ اپنے وقت کو فضول کا موں میں ضائع کرنے سے بہتر ہے اسے کسی اچھے کام میں لگایا جائے ۔