Men Are From Mars, Women Are From Venus

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

“مرد مریخ سے ہیں ، خواتین زھرہ   سے ہیں ” ازدواجی تعلقات  کو سمجھنے کے لئے ایک مدد گار گائیڈ ہے  تاکہ  میاں بیوی کے روما نوی  تعلقات زیادہ  پائیدار ، صحت بخش اور پیار کرنے والے ہوں۔ دیرپا  اور کامیاب شادی   کے راز کو سمجھنے کے لیے اس کی تعریف کچھ اس طرح سے کی ہے کہ مرد اور عورت  دومختلف سیاروں سے بھی ہوسکتے ہیں اور ان کا طرز عمل بالکل مختلف ہو سکتا ہے۔ مرد اور خواتین مختلف طرح سے سوچتے اور گفتگو کرتے ہیں ، اور ان کی جذباتی ضروریات مختلف ہوتی ہیں۔ ان اختلافات کو جاننے کے لئے وقت نکالنے سے دونوں میاں بیوی   زیادہ معاف کرنے والے اور   ایک دوسرے کے طرز عمل کو سمجھنے  والے بن سکتے ہیں ۔ اس طرح دونوں اپنی اجنبیت ختم کر سکتے ہیں

صنفی اختلافات کو سمجھنے سے ، مرد اور خواتین دونوں ہی زیادہ معاون اور محبت کرنے والے شراکت دار بننا سیکھ سکتے ہیں ، جس سے تعلقات میں مزید ہم آہنگی پیدا ہوگی۔ خود کو  ایک دوسرے سے متعلق نئے اور زیادہ روشن خیال انداز میں ایڈجسٹ کرنے میں کچھ صبر اور وقت درکار ہوگا۔ لیکن طویل مدت میں ، اس  ایڈجسٹمنٹ اور بصیرت کا  ازدواجی تعلقات  پر بہت بڑا  اثر پڑ سکتا ہے۔