Maximum Achievement

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

زیر نظر کتاب کے مصنف کا نام برائن ٹریسی ہے ۔وہ اپنی مشاورتی اور ٹریننگ آرگنائزیشن ، برائن ٹریسی انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور چیئر مین ہیں۔آپ کا شمار دنیا کے کامیاب ترین عوامی سپیکر زمیں ہوتا ہے اور  وہ دنیا بھر میں 4 لاکھ سے زائد لوگوں کو ٹریننگ دے چکے ہیں۔مسٹر ٹریسی ۲۶ کتابوں کے مصنف ہیں اور اس کے علاوہ ۳۰۰ سے زیادہ آڈیو اور ویڈیو لرننگ پروگرامز کے خالق ہیں۔وہ امریکہ کی مشہور و معروف شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔

برائن ٹریسی کی کتاب ایک بہترین کتاب ہے جو کہ خوش، صحت مند اور خوشحال زندگی گذارنے کے متعلق قیمتی معلومات فراہم کرتی ہے۔آپ کی زندگی کے معیار اور آپ کے خیالات کے معیار میں براہِ راست تعلق ہوتا ہے۔ خاص طور پر آپ کے خارجی حالات اور کامیابیاں ، آپ کی سوچ کا بالکل صحیح عکس ہوتی ہیں۔جن چیزوں کے متعلق آپ لگاتار سوچتے رہتے ہیں، ان چیزوں پر قابو پا کر، آپ قوت کے عظیم احساس کا تجربہ کر سکتے ہیں۔ کامیابی کی انفرادی سطح انسان کے اندر چھپی ہوئی پوشیدہ صلاحیتوں کو دریافت کرنے پر منحصر ہوتی ہے۔خوش اور کامیاب زندگی گزارنے کا بہترین طریقہ خیالات اور اعمال کا صحیح ملاپ ہے اور پھر اپنی زندگی میں ان خیالات کو ضم کرنا اور اعمال کو تکمیل تک پہنچانا ہے۔ جب آپ مستقل اور لگاتار بنیادوں پر ایسے کام اپنی عادت بنا لیں تو آپ خوش اور کامیاب ہوں گے۔