Management Challenges For The 21st Century
کاروباری انتظام عصر حاضر میں نمایاں تبدیلی کے دورانیہ کے وسط میں ہے اور عصر حاضر میں کامیابی اور قبولیت آئندہ برسوں میں کلی طور پر توقع کے برعکس نتیجہ پیش کرے گی۔ لہٰذا، کاروباری منتظمین کو نئے راستے اپنانا ہوں گے اورنمو پذیر منڈی کی جدید معاشرتی، معاشی اور آبادیاتی حقیقتوں کے آشکار سے پیدا ہونے والے مسائل سے نبرد آزما ہونا ہوگا۔ یہ تمام حالات منتظمین کو مختلف انداز میں رد عمل دینے کے لئے مجبور کرتے ہیں۔ ماضی کی پالیسیاں، طریقہ ہائے کار اور عقلی تقاضے قابل عمل نہیں رہیں گے۔
وقتی حصار میں منجمد ہونے اور برحق عمل کے لئے تاخیری حربوں کی بجائے حالیہ دور کے انتظامی مسائل پر فوری کارروائی ہونی چاہیے۔ صرف وہی ادارے جو دلیرانہ فیصلے کرتے ہیں وہ پیدا ہونے والے مسائل کا خوش اصلوبی سے سامنا کرتے ہیں اور مستقبل میں کامیابی کے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ اس کے برعکس، یہ یقینی امر ہے کہ حالیہ کاروباری ماحول کی صورت حال زیادہ عرصے تک برقرار نہیں رہے گی۔کلی طور پر معاشرے کا مستقبل درپیش مسائل پر منتظمین کی جانب سے کامیاب رد عمل کی صلاحیت پر منحصر ہے۔