Leadership Gold
Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest
اچھی لیڈرشپ کسی ادارے کے لئے ہمیشہ بہت بڑے فرق کا باعث بنتی ہے۔اچھے لیڈر اداروں اور کارکنوں کو زمین کی پستی سے اٹھا کر آسمان کی بلندیوں تک پہنچاتے ہیں۔ لیکن سچ یہ ہے کہ لیڈر شپ مسلسل سیکھنے کا نام ہے۔سچ یہ ہے ایک اچھا لیڈر بننا آسان نہیں۔ یہ کئی مرحلوں پر مشتمل دن رات کی ریاضت ہے۔لیڈرشپ ایک بہت بڑی نعمت ہے لیکن یہ انمول نعمت انسان سے بہت بڑی قربانی مانگتی ہے۔
لیڈر شپ کی الجھی گتھیوں کو سلجھانے والی یہ عظیم کتاب مسٹر جان میکسویل نے اس وقت لکھی جب ان کی اپنی عمر ساٹھ سال تھی۔ یوں میکسویل نے اس کتاب میں لیڈر شپ پر مبنی چالیس سالہ سبق پیش کیا ہے۔ اس کتاب میں لیڈرشپ کے سنہرے اصول بیان کرکے گویا لیڈرشپ کے ان اسرار و رموز کو بے نقاب کیا ہے۔اگر آپ ایک کامیاب لیڈر ہیں تو یہ کتاب آپ کی لیڈر شپ کو مزید نکھار کر چارچاند لگائے گی۔