LEADER EAT LAST
زیرِ نظر کتاب میں مصنف نے لیڈر شپ کے سات اہم عناصر کو بیان کیا جن پر عمل کرکے انسان ایک اچھا کامیاب لیڈر بن سکتا ہے ۔ لیڈر شپ صرف ایک نام نہیں ہے یہ ایک بہت بھاری ذمہ داری ہے ۔ جب تک کسی بھی کمپنی کا لیڈر اپنے لوگوں کے شانہ بشانہ نہیں چلتا وہ کمپنی کبھی بھی کامیاب نہیں ہو سکتی ۔ لیڈ ر کی سب سے پہلی ذمہ داری یہ ہوتی ہے کہ وہ اپنے لوگوں کو حفاظت میں ہونے کا احساس دلائیں ۔ ایک حفاظتی دائرہ بنائیں کمپنی کو ایک فیملی کی طرح سمجھیں جہاں ہر کسی کا خیال رکھاجاتاہے ۔ ایسا ماحول پیدا کریں جہاں لوگوں میں صلہ رحمی اور احساس ذمہ داری ہو ۔ اپنے لوگوں کے حق کیلئے بہادری سے لڑیں ۔ اس بات کو ہمیشہ یا درکھیں کہ اعداد نہیں بلکہ آپکے لوگ اصل ہیں ، آپکو انکا خیال رکھنا ہے ۔ ان کیلئے لڑنا ہے ۔ یاد رکھیں جیسے آپ ہونگے اسی طرح ماحول ہوگا اور اسی طرح آپکا ادارہ ، کمپنی ہوگی ۔ لوگوں میں یہ احساس پیدا کریں کہ وہ ایک دوسرے کی خدمت کو اپنا اولین فرض سمجھیں ۔