Influence
زیرِ نظر کتاب ان کی بہت سی کتابوں میں سے ایک ہے۔ اب تک اس کتاب کی لاکھوں کاپیاں شائع ہوچکی ہیں اور دس بڑی زبانوں میں اس کا ترجمہ کیا جا چکا ہے۔بزنس اور نفسیات پر لکھی ہوئی کتابوں میں ان کی 75 کتابیں ایسی ہیں جو نیویارک میں زیادہ بکنے والی کتابوں کی فہرست میں شامل رہی ہیں۔آپ نے بزنس اور نفسیات پر کل 1984 کتابیں لکھی ہیں ؛جنہوں نے ان کی شہرت کو دوام بخشا ہے۔ اسی وجہ سے آپ دنیا میں آفاقی شہرت رکھتے ہیں۔
علم ِنفسیات کی رو سے شخصیت سازی اور شخصیت شناسی کے اثر ات سے کوئی بھی انکار نہیں کرسکتا۔ انسانی نفسیات زندگی کے ہر پہلو پر اثر انداز ہوتی ہے۔ماہرِ نفسیات شخصیت سازی کے اسباق سے فائدہ اٹھا کر دوسروں کی شخصیت کو چار چاند لگاتے ہیں۔ علم نفسیات کے کئی فوائد ہیں۔ ان میں سے ایک یہ ہے کہ نفسیات کے بل بوتے پر دوسروں کی شخصیت کو پہچاننے اور پڑھنے میں مدد ملتی ہے۔ آج کے جدید دور میں نفسیات کو ہر طبقہ زندگی کے لوگ مختلف شعبوں میں استعمال کر رہے ہیں۔بعض نفسیات دانوں نے علم نفسیات کے میدان میں بہت زبردست کامیاں حاصل کی ہیں۔