How To Talk So Little Kids Will Listen

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

کیسے بات کریں گے توچھوٹے بچے سنیں گے   2سال سے 7 سال کی عمر کے بچوں کے ساتھ  رہنے  اور ان پر اثر انداز ہونے کےلئے  یہ  ایک رہنما کتاب ہے  جس میں  مصنفین نے وضاحت کی کہ والدین ، ​​اساتذہ ،  اور دیگر  بڑوں کو یہ  حقیقت  تسلیم  کرنے کی ضرورت ہے  کہ بچوں کے ساتھ بات  کرنا ایک  مکمل سماجی سائنس ہے  جسے سمجھنا نہایت ضروری ہے ۔معاملے کی بنیاد یہ ہے  کہ بچوں کے جذبات اہم ہوتے  ہیں۔ والدین کو یہ فکر کرنے  میں زیادہ سے زیادہ وقت لگانے کی ضرورت ہے کہ وہ اپنے بچے کے طرز عمل کے لئے کیوں ایک خاص اصول یا معیار رکھتے ہیں۔ جب وہ بدتمیزی کرتے ہیں تو ان کو سزا دینا ہی کیوں ضروری ہے؟ حالانکہ کئی طریقہ کار موجود ہیں  جو بچے کو یہ احساس دِلا سکتے ہیں کہ ان کارویہ ٹھیک نہیں ۔

کسی بچے کے جذبات کا اعتراف والدین کو اس کے سلوک کو بہتر طریقے سے سمجھنے اور سنبھالنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ مثال کے طور پرجب کوئی بچہ بھوکا ، تھکا ہوایا کسی اور طرح سے دباؤ کا شکار ہو تو ، اسے خاموش رہنے کا کہنا ، اسے  مطمئن کرنے کی بجائے زیادہ پریشان کر سکتا ہے۔ اگر والدین بچوں کے جذبات اور مزاج   کو سمجھتے ہیں تو  وہ اپنے بچوں کے برے سلوک کو سنبھالنے میں بہتر ہوسکتے ہیں۔ اس سے والدین اور بچے کے مابین تعلقات میں بہتری آتی ہے کیونکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ بڑوں کو اس بات کی پرواہ ہے کہ بچہ کس صورتِ حال سے دوچار ہے ۔