How To Lead When Your Boss Can’t OR Won’t
اس کتاب کا مرکزی خیال بدمزاج، نااہل اور نفسیاتی مسائل کے شکار لیڈروں کی زیرقیادت کام کرنے کے ارد گرد گھومتا ہے ۔اس کتاب میں مصنف نے قارعین کو نااہل باس یا لیڈرکے ساتھ کام کی پیچیدگیوں اور ان کے حل کے طریقوں کے بارے میں مکمل طورپر آگاہی فراہم کی ہے۔
کتاب کے مطالعہ کے بعد قارعین اس قابل ہوجائیں گے کہ وہ بدمزاج ،مغرور اور نااہل افسران کے ساتھ خود کو احسن طریقے سے ایڈجسٹ کر سکیں ۔اس کتاب میں مصنف نے نہایت اچھوتے انداز میں نالائق افسران کے ساتھ کام کے اصولوں اور طریقوں پر راہنمائی کرتے ہوئے اس بات کی وضاحت بھی کی ہے کہ ایک کارکن کیلئے کسی عہدے پر فائز ہونا ضروری نہیں بلکہ اپنی موجودہ پوزیشن پر رہتے ہوئے بھی دوسروں کی راہنمائی کی جاسکتی ہے خود کو قابل قدر اور موثر لیڈر بنانے کیلئے مسلسل کوشش جاری رکھیں ۔ لوگوں کی قدر کریں ۔ ان کو بااختیار بنائیں اور اپنے سکون و آرام سے باہر نکل کر کچھ نیا اور متاثر کن کام کرنے کی کوشش کریں ۔ ذیل میں کتاب کے ا ہم نکات پر مشتمل خلاصہ پیش خدمت ہے