EXTREME TEAMS

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

کوئی بھی تجارتی کمپنی اس وقت تک دوسری کمپنیوں سے ممتاز نہیں ہو سکتی جب تک کہ اس کی ٹیم غیرروایتی اور اعلیٰ خصوصیات کی حامل نہ ہو اور وہ سب سے ہٹ کر ناممکن اہداف پر عمل نہ کرتی ہو۔ اگر کسی کمپنی میں ایسی ٹیم بن جائے جو کمپنی کے اندرونی کلچر کی عکاس ہو تو وہ کمپنی علی بابا کی طرح دنیا کی عظیم کمپنی بن جاتی ہے۔
تمام کاروباری کمپنیاں ٹیم ورک اور تعاون پر توجہ دیتی ہیں لیکن ایک اچھی ٹیم تیار کرنا جان جوکھوں کا کام ہے۔ ایک ورکنگ ٹیم کو درست سمت میں لگا کر اس سے مطلوبہ نتائج حاصل کرناہی کسی فرم کی کامیابی کا راز ہے۔ جب ہم پگزر، نیٹ فلکس، ایئر بی این بی، ہول فوڈز، زیپوز، علی بابا، پیٹاگونیا کی طرح دیگر ابھرتی ہوئی تجارتی کمپنیوں کی کامیابیوں پر نظر دوڑاتے ہیں توپتہ چلتا ہے کہ انہوں نے اپنے حریفوں کو مات دینے کے لئے جدت سے بھرپور ’’ایکسٹریم ٹیمیں تشکیل دیں؛ جنہوں نے غیرروایتی طریقوں سے کام کرتے ہوئے ناممکن کامیابیاں سمیٹیں۔ اس تناظر میں ایک زبردست ورکنگ ٹیم چند بنیادی خصوصیات کی حامل ہوتی ہے