EXPERT SECRETS
رسل برنسن کی کتاب ’’ ایکسپرٹ سیکرٹز ‘‘ عوامی تحریک کی کامیابی کے پسِ منظر میں لکھی گئی ایک ایسی کتاب ہے جو ہمیں سکھاتی ہے کسی بھی شعبے میں مہارت کیسے حاصل کی جائے اس کتاب میں مصنف عوامی تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے ماضی کی کامیاب تحریکوں اور رہنماؤں کے تجربات کا نچوڑ پیش کر تے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ اپنی زندگی میں خواہشات پوری کرنے کے خواہاں ہیں تو اس کے لئے ضروری ہے کہ آپ دوسروں کی خواہشات پوری کرنے کے لئے ان کی مدد کریں۔
اگر آپ تاریخ کی کامیاب ترین عوامی تحریکوں کا مطالعہ کریں تو آپکو معلوم ہوگا کہ تمام رہنماؤں نے تقریباً ایک ہی طرح کا طریقہ کار اپنا کر کامیابی حاصل کی ۔ کامیابی حاصل کرنے کے لئے سب سے پہلے آپ کا خود پر یقین کرنا اور بااخلاق ہونا ضروری ہے ۔ مصنف نے عوامی تحریک کی کامیابی کے لئے تین طریقے بتائے ہیں جو کہ یہ ہیں: ۔
۔۱۔ اپنا پیغام تلاش کر یں۔
۔۲۔ ایک قبیلے کی تشکیل ۔
۔۳۔ دنیا کو تبدیل کر یں