Education & Success
اس کتاب کے مصنف ڈاکٹر تصدق حسین کاتعلق ملتان سے ہے ۔ ملتان کے ایک ہائی سکول سے گریجویشن کرنے کے بعد انہوں نے کرسچن کالج یونیورسٹی آف ملتان سے پولٹیکل سائنس میں ایم اے کی ڈگری حاصل کی۔ ۱۲ اکتوبر ۲۰۰۷ میں ساؤتھ ورجینیا یونیورسٹی سے ڈاکڑیٹ کی ڈگری مکمل کی ۔ اردو میں پی ایچ ڈی کرنے کے بعد ڈاکٹر تصدق حسین نے ۴۱ کتابیں لکھی ہیں ۔ ایک معروف یونیورسٹی میں کنڑولر امتحانات کی حیثیت سے کام کیا ۔ فرو غ اردو کے وفاقی ادارے مقتدرہ قومی زبان اردو الترجمہ کے سربراہ کے طور پر کام کرتے رہے ہیں۔ اس سارے سفر میں انہوں نے پوری دیانتداری سے کام کیا ۔
رشوت اور سفارش کے بغیر یہ ساری کامیابیاں انہوں نے اللہ کی عطا کردہ صلاحیتوں اور اس کی عطا کردہ محنت کی توفیق کے طفیل حاصل کیں ۔وہ آج بھی ایک نوجوان کی طرح مصروف کار ہیں اور ایک فلاحی ادارے میں طالبات کے ڈگری کالج کے پرنسپل ہیں ۔انہیں اللہ نے صحت و تندرستی کے ساتھ مزید کام کے لئے خدمت انسانیت کیلئے زندہ رکھا ہوا ہے۔ وہ آج بھی اس موقف پر قائم ہیں کہ محنت ‘ دیانت اور اللہ پر بھروسے کی بناء پر شاندار کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔