Customer Centric Selling
مائکل بازورتھ کسٹمر سنٹرک سسٹم کے کو فاؤنڈر ہیں۔ کسٹمر سنٹرک سسٹم ایک ٹریننگ فرم ہے جو سیلز میں اضافہ کرنے کے مختلف طریقوں سے آگاہی دیتی ہے۔
بیشتر اداروں میں سیلز ٹیم اورمارکیٹنگ ٹیم کے درمیان کسی قسم کا کوئی رابطہ نہیں ہوتا۔یہ بدقسمتی ہے کیونکہ مارکیٹنگ ٹیم (جوکہ کسٹمرز تک پہنچائے جانے والے پیغام کو بنانےکی ذمہ دار ہے) اور سیلز ٹیم (جو کہ کسٹمرز کیساتھ عملی زندگی میں تعلقات بناتی ہے) کے لوگ اپنی صلاحیتوں سے کہیں زیادہ کامیابی حاصل کرسکتے ہیں اگر یہ ایک دوسرے کیساتھ مل کر کام کریں۔
کسٹرم سنٹرک سیلنگ ایک ایسا سسٹم ہے جس میں سیلز اور مارکیٹنگ دونوں مل کر کسٹمر کے ذہن میں ایسا تصور بنانے کی کوشش کرتے ہیں کہ جس میں کسٹمر اُن کے پراڈکٹ کے استعمال سے اپنے آپ کو مستفید ہوتا ہوا تصور کرتا ہے۔یہ تب ہی ممکن ہے کہ جب ایک سیلزپرسن صرف پریزینٹیشن
کے سہارے نہیں بلکہ دو طرفہ بات چیت کے ذریعہ اپنے کسٹمر کو مطمئن کرتے ہیں۔