Create Your Own Future

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

کامیابی کااہم راز یہ ہے کہ کامیابی کا کوئی راز ہے ہی نہیں۔ ریکارڈ شدہ تاریخ کے آغاز سے ہی ، بار بار کئی دفعہ کامیابی کے اصول دریافت ہوتے رہے ہیں اور پھر مزید تحقیق کے بعدیہی اصول دوبارہ کچھ تبدیلیوں کے ساتھ سامنے آتے رہے ۔ جب آپ ان تمام اصولوں کو یکجا کریں تو آپ مکمل طورپر مثبت ، مستقبل پر نظر رکھنے والے ، بلند ہمت ، ذہین ماہر ، رجائیت پسند انسان بن جاتے ہیں جو کبھی بھی نہیں رکتا ۔ آپ اپنی زندگی کے ہر شعبے میں خوش قسمتی کے تجربات کا مزہ لینے لگیں گے ۔ بعد میں جب لوگ آپکو خوش قسمت کہیں گے اور ان کی بات سے اتفاق کریں گے کہ یہ واقعی قسمت ہے ۔ لیکن درحقیقت آپ جانتے ہوں گے کہ یہ صرف قسمت نہیں ہے بلکہ یہ سب آپ نے خود حاصل کیا ہے ۔ کسی بھی خوبی کو ترقی دینے کا طریقہ یہ ہے کہ آپ فرض کریں یہ آپ کے اندر پہلے سے ہی موجود ہے ، اورپھر اس خوبی کے مطابق کام کرنے لگ جائیں ۔ جب انسانی ذہن کسی خیال کو حاصل کرلیتا ہے اور اس پر یقین کرلیتا ہے تو وہ اسکو حاصل کرسکتا ہے 

بطورانسان یہ ہمارا فرض ہے کہ ہم اس سوچ کو پروان چڑھائیں کہ صلاحیتوں کا محدود ہونا کوئی وجود نہیں رکھتا ۔ انسانی صلاحیتیں لامحدود ہیں اور کچھ بھی ناممکن نہیں ۔ صرف اپنے اندر کے خوف کو ختم کرکے ہمت پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔ کوئی بھی منزل حاصل کرلینے کیلئے بنیادی چیز اپنے اندر ہمت پیدا کرنا اور خوف سے باہر نکلنا ہے ۔ ہمت کا مطلب خوف کی کمی نہیں ہے بلکہ ہمت کامطلب اپنے خوف پر قابو پالینا ہے کامیابی اسی وقت آپکا مقدر بننے گی جب باقی تمام صلاحتیوں کے ساتھ آپ کے اندر خود کو منوانے اور ثابت کرنے کی جرات موجود ہوگی۔