Blue Ocean Strategy
اپنے حریف کو زیر کرنے کا بہترین طریقہ ، درحقیقت، اس کے ساتھ مقابلہ سے اجتناب کرنا ہے۔ باالفاظ دیگر، جب آپ موجودہ منڈی میں حصہ داری کے لئے اپنے حریف کے ساتھ مقابلہ کرتے ہیں یعنی مقابلہ ۔۔۔ جہاں آپ مقابلہ کا معیار قائم کرتے ہیں اور انہیں زیر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔اس کے برعکس بہترین حکمت عملی بغیر مقابلہ کی منڈی ہے۔ یعنی حقیقی منڈی جس کے اہداف سے متعلق کوئی نہیں جانتا اور جس میں ترقی کے مواقع زیادہ ہوتے ہیں ۔ تقابلی منڈی میں، آپ کے حریف ایجنڈا طے کرتے ہیں۔ غیر تقابلی منڈی میں مقابلہ کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔
108کمپنیوں پر دس سالہ تحقیق میں، یہ اخذ کیا گیا ہے کہ نئی مصنوعات کا86فی صدلائن ایکسٹنشن تھیں اور صرف 14فی صد غیر تقابلی منڈی قائم کرنے کی کوشش اور 14فی صد کل آمدنی کا 38فی صداور کل منافع کا 61فی صد حاصل کرتی ہیں ۔یہ واضح ہے کہ میں بھی حکمت عملی کی پیروی کرنے والی کمپنیوں کے مقابلہ میں غیر تقابلی حکمت عملی اپنانے والی کمپنیوں سے کم کامیاب ہوتی ہیں۔غیر تقابلی ماحول پیدا کرنا ہر مینجر کا ہدف ہونا چاہیے۔