Ask More

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

کتاب انسانی نفسیات پرلکھی گئی ایک ایسی کتاب ہے جو سوال و جواب سے انسان کے دماغ کی بند گرہیں کھولتی ہے۔ اس کتاب کے مطالعہ سے ہم گیارہ سوالات کی مدد سے نہ صرف خود کامیاب زندگی گزار سکتے ہیں بلکہ دوسروں کو بھی کامیابی کی طرف لے جا سکتے ہیں۔ اس کتاب میں سوالات کی اہمیت پر دلائل سے بحث کی گئی ہے اور یہ ثابت کیا گیا ہے سوال ہی دراصل سربستہ رازوں سے پردہ اٹھا کر تعمیر و ترقی کے راستے کھولتا ہے۔ اگر غور سے دیکھا جائے تو دنیا کی تمام تخلیق کے پیچھے کوئی کوئی نہ کوئی سوال کارفرما ہوتا ہے۔ 

ایک سوال کا درست جواب ہی جاننے کا سب سے اچھا عمل ہے اور اچھے سوالات اہم شخصیات کے ساتھ رابطہ کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔ ہم سوالات پر مشتمل اپنی دستاویزات تیار کر سکتے ہیں اور آگے چلنے کے لئے درست منصوبہ بندی کر سکتے ہیں۔اس لحاظ سے دنیا کی کامیابی کا راز گیارہ سوالات میں پوشیدہ ہے۔ اگر آپ ان سوالات کو سمجھ جائیں تو آپ درست ترتیب کے ساتھ موزوں وقت میں درست سوال کر کے بہترین نتائج حاصل کر سکتے ہیں ۔ کامیاب لوگ زیادہ سوالات کرنے اور ان سوالات کے نتیجے میں عمل کر نے کے لئے مشہور ہوتے ہیں ۔