Advanced Selling Strategies
زیرِ نظر کتاب کے مصنف کا نام برائن ٹریسی ہے ۔وہ امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں 5جنوری 1944ء کو پیدا ہوئے۔انہوں نے یونیورسٹی آف البرٹا سے تعلیم حاصل کی۔انہوں نے تاریخ، کاروبار، فلسفہ، نفسیات اور معاشیات کے شعبوں میں 30سال تک خدمات سرانجام دیں۔ تعلیم کے شعبوں میں ان کو30سال تک تحقیق کا شرف بھی حاصل ہے۔ان کی 70سے زائد تصانیف کا کئی زبانوں میں ترجمہ ہو چکا ہے۔
وہ ایک بین الاقوامی کمپنی کے چیئر مین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک یونیورسٹی کے وائس چانسلر بھی ہیں۔ برائن ٹریسی سے تربیت پانے والوں کی کثیر تعداد مختلف شعبوں میں کامیابی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ وہ ٹائم مینجمنٹ نامی ادارے کے بانی ہیں۔ ان کا شمار امریکہ کے معروف ترین کاروباری منصوبہ بندی کے ماہرین میں سے ہوتا ہے۔ وہ وقت کی تقسیم اور انتظام و انصرام کے امور میں ماہر ہیں۔
سیلز کا شعبہ دلچسپ، پرکشش اور منافع بخش شعبہ ہے۔ اور اس شعبہ میں کامیاب پیشہ ورانہ زندگی کے لئے صرف ایک تصور کو ذہن نشین رکھنا ہوگا کہ آپ کو دوبارہ سے پہیہ ایجاد کرنے کی ضرورت نہیں۔ دوسرے الفاظ میں ، اپنے تجربات سے سیکھنے کی بجائے دوسروں کی کامیابیوں اور ناکامیوں سے سیکھیں۔