Brain Rules For Aging Well
زیر نظر کتا ب میں مصنف نے دماغ کی حالت اور استعمال کے بارے میں بتایا ہے ۔ یہ بات ابھی تک ایک معمہ ہے کہ انسانی دماغ کس طرح کام کرتا ہے ۔ دماغی قوانین کے 12 ایسے اصول ہیں کہ جن کے بارے میں سائنس دان جانتے ہیں کہ کس طرح انسانی دماغ کام کرتا ہے ۔ اگر آپ کو اندازہ ہو جائے کہ اصل میں دماغ کیسے کام کرتا ہے تو آ پ بھی اسی طریقے سے کام کریں گے کہ اپنے دماغ کو زیادہ سے زیادہ استعمال کرسکیں ۔ زیادہ تر افراد یہ نہیں جانتے کہ دماغ کیسے کام کرتا ہے ۔ یہ ایک عجیب سی بات ہے ، ہم اپنے سیل فون پر بات کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ساتھ ہی گاڑی بھی چلارہے ہوتے ہیں ۔
یہ ہمارے دماغ کیلئے با لکل ناممکن ہے کہ ہم ایک ہی وقت میں مختلف نوعیت کے ایک سے زیادہ کام کریں ۔ کیونکہ ہر کام پوری توجہ مانگتا ہے ۔ ہم اکثر آفس کے ماحول میں کام کرتے ہوئے بہت دباؤ محسوس کرتے ہیں حالانکہ دباؤ سے دماغ زیادہ اچھا کام نہیں کرتا اور ماؤف ہو جاتا ہے۔ اس تناظر میں مصنف نے 12دماغی قوانین آپ کو متعارف کروائے ہیں جن پر عمل کر کے قارعین اپنی کارکردگی بڑھا سکتے ہیں ۔