Platform Revolution
ڈارٹموتھ کالج میں انجینئرنگ کے پروفیسر ہیں۔ اس سے پہلے وہ جنرل الیکٹرک میں کام کرچکے ہیں ۔ انہوں نے ٹیولین یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی میں پڑھایا۔ وہ حکومت اور کاروباری معاملات میں سینئر رہنماؤں کو مشورے دیتے ہیں ۔وہ پرنسٹن اور ایم آئی ٹی سے گریجوایٹ ہیں۔
بوسٹن یونیورسٹی میں پروفیسر اور ایم آئی ٹی میں وزٹنگ اسکالر ہیں۔ وہ معلوماتِ معیشت کے ماہر ہیں۔ انفارمیشن پرائیویسی کے لئے کئی پیٹنٹ محفوظ رکھتے ہیں۔ وہ اسٹارٹ اپس اور گلوبل 100 کمپنیوں کو مشاورت دیتے ہیں۔ وہ ییل اور ایم آئی ٹی سے فارغ التحصیل ہیں ۔
پلیٹ فارم اسٹراٹیجی لیبز کے بانی اور سی ای او ہیں۔ وہ باقاعدگی سے بزنس ایگزیکٹوز سے مشاورت کرتے ہیں۔ ان کا بلاگ ، پلیٹ فارم تھنکنگ ، ہارورڈ بزنس ریویو ، ایم آئی ٹی ٹیکنالوجی جائزہ اور وائرڈ میگزین میں پیش کیا گیا ہے۔ وہ کانپور کے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ بنگلور کے گریجویٹ ہیں۔
روایتی کاروباری ماڈل پروڈیوسرز اور صارفین کے درمیان پائپ لائن تعمیر کرتاہے۔ پھر کمپنیاں زیادہ سے زیادہ مصنوعات اور خدمات اس پائپ لائن کے ذریعے صارفین تک پہنچاتی ہیں۔ اب ایک نیا بزنس ماڈل مارکیٹ میں پھلناپھولنا شروع ہو رہا ہے۔ وہ یہ کہ کنزیومرز ہی پروڈیوسرز ہیں۔ اس صورت میں آپ کو پائپ لائن کی ضرورت نہیں رہتی ۔ آپ کو ایک پلیٹ فارم کی ضرورت ہوتی ہے جو ہر کسی کے لئے ویلیو تخلیق کرنے کے لئے سہولیات پیدا کرتا ہے۔