How Google Works

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

آج کے کاروباری ماحول کے بارے میں کیا مختلف ہے اورکس وجہ سے اِسے “انٹرنیٹ سنچری” کہا جاسکتا ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ  طاقت صارفین میں منتقل ہوگئی ہے اور ہر صنعت میں موجود رکاوٹیں ختم ہو چکی ہیں۔ کمپنیوں میں افراد اور چھوٹی ٹیموں کا اثر بڑے پیمانے پر ہو سکتا ہے۔ وہ لوگ جو کسی کمپنی کے اندر سب سے زیادہ اثر ڈال سکتے ہیں وہ اب “ذہین تخلیق کاریعنی  وہ لوگ جو تکنیکی علوم، کاروبار ی مہارت اور تخلیقی صلاحیتوں کا صحیح امتزاج رکھتے ہیں۔ وہ حیرت انگیز چیزوں کو ناقابل یقین حد تک تیز کرنے کے لئے جدید دور  کے کاروباری طریقوں  کا استعمال اچھی طرح سے جانتے ہیں۔

گوگل نے  اس لئے بہتر پرفارم  نہیں کیا کہ اس نے کسی ماسٹر بزنس پلان کی پیروی کی ہے ۔بلکہ کمپنی ذہین  تخلیق کاروں کو  اپنی طرف راغب کرتی ہے اور پھر ایسا ماحول پیدا کرتی ہے جہاں وہ   ترقی کر سکیں۔ اگر آپ انٹرنیٹ صدی میں  آگے بڑھنے کے خواہاں ہیں  اور اپنے کاروباری سفر کا آغاز  ابھی  کر رہے ہیں، تو ذہین تخلیق کاروں کو راغب کرنے اور ان کی  مہارتوں کواستعمال کرنے کے بہتر طریقے معلوم کریں۔ آپ کا کاروباری  کلچر ، آپ کی حکمت عملی ، آپ کی صلاحیت ، آپ کس طرح فیصلے کرتے ہیں ،  آپ تک معلومات کیسے پہنچتی ہیں اور کس طرح نئی چیزیں وجود میں آتی ہیں ، ان سب کا مجموعہ آپ  کی ضرورت ہے۔ اپنی کمپنی کو مؤثر انداز میں سمارٹ تخلیق کاروں کے ارد گرد منظم کریں ۔ تبھی آپ اپنے کاروبار  کو بہتر پوزیشن پر کھڑا کر پائیں گے۔