The 100 Absolutely Unbreakable Laws Of Business Success
زیر نظر کتاب ’کاروبار کی کامیابی کے 100ناقابل تنسیخ قوانین‘ امریکہ کے مشہور و معروف موٹی ویشنل سپیکر برائن ٹریسی کی ایک تحقیقی کاوش ہے۔ برائن ٹریسی کاروباری دنیا کی جانی پہچانی شخصیت ہیں جنہوں نے ٹریسی انٹر نیشنل کے نام سے مشاورتی فرم بنا رکھی ہے۔مصنف نے بزنس پر دس سے زیادہ بہترین فروخت ہونے والی کتابیں لکھ کر کاروباری دنیا کو جدید خطوط پر استوارکرنے میں مدد دی ہے۔
مصنف برائن ٹریسی کے بقول یہ دنیا ابدی قوانین کا خوبصورت مجموعہ ہے۔کائنات اور اس میں موجود تما م مظاہر قدرت کو چلانے کے لئے اللہ تعالی ٰ نے کچھ قوانین وضع کئے ہیں جو ہمیشہ سے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ تاہم ہر دور میں ان قوانین کو کچھ روشن دماغ انسانوں نے کھوج کر انسانی فلاح وبہبودکے لئے استعمال کیا اور بنی نوع انسان کے لئے آسانیاں پیدا کیں۔ جس طرح بجلی فطری قوانین پر چلتی ہے اسی طرح انسانی زندگی اور اس سے وابسطہ تمام شعبہ جات بھی قدرتی قوانین کی بدولت رواں دواں ہیں اور یہ آفاقی ہیں۔اگرچہ ان کی ہیت میں معمولی رد وبدل تو ہو سکتا ہے لیکن انہیں یکسر تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔یہ سچ ہے کہ قوانین مثبت یا منفی نہیں ہوتے بلکہ ان پر عمل کرنا ان کو مثبت یا منفی بناتا ہے۔ان قوانین پر عمل کرنے والے لوگوں نے کامیابی پائی ہے جب کہ ان سے روگردانی کرنے والوں نے بھاری نقصان اٹھایا ہے۔