The Seven Principles For Making Marriage Work
شادی کن اصولوں کے تحت خوشگوار رہے گی ان کے سات اصول بیان کیے گئے ہیں ۔ جوشادی شدہ جوڑوں کو ایسا نظام مہیا کرتی ہے جس سے وہ اپنی شادیوں کی صحت کا اندازہ کرنے کے ساتھ تعلقات کو بہتر کرنے میں مدد حاصل کر سکتے ہیں ۔ صحافی نان سلور کی مدد سے ، ماہر نفسیات جان ایم گوٹ مین نے قارئین کو اس بات کی طرف متوجہ کیا کہ کچھ مستحکم ، خوش کن تعلقات کئی دہائیوں تک کیسے مستحکم رہتے ہیں اور کس طرح ناخوش جوڑے اپنے تعلقات کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ تلخ طرز عمل کو تبدیل کرنے اور ایک دوسرے کے ساتھ مربوط نظام قائم کرنے کے کچھ اصول دریافت کیے ہیں جس کی وجہ سے ازدواجی تعلق کا بند ھن مضبوط تر رہتا ہے ۔
جب کوئی شادی نا خوشگوار ہوتی ہے تو میاں بیوی کے مشترکہ مفادات میں تضاد اور ایک دوسرے پر الزام لگانا آسان ہوجاتا ہے۔ تاہم شادیاں اس وجہ سے ناکام نہیں ہوتیں کہ میاں بیوی کی آپس میں نفرت ہوتی ہے یا ان کے مفادات مختلف ہوتے ہیں۔ بلکہ جب منفی خیالات اور منفی طرز عمل تعلقات کے مثبت پہلوؤں پر غالب آ جاتے ہیں تو اس صورت ِ حال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔