Life’s Greatest Lessons 20 Things That Matter

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

زندگی یکے بعد دیگرے ظاہر ہونے والے اسباق کا نام ہے جنہیں سمجھنے کیلئے ان کے مطابق جینا چاہیے ۔ تما م عظیم سچائیاں آخری تجزیے میں سادہ ہوتی ہیں اور آسانی سے سمجھ میں آ جانے والی ۔ اگر ایسا نہیں ہوتو وہ عظیم صلاحیتیں نہیں ہوتیں ۔ زندگی پیچیدہ ہے ۔ اس لئے بنیاد ضروری ہے کہ جس پرہم اپنی زندگیاں استوار کریں ۔ وہ آسانی کی طرف ہمیں لے جائے ۔
یہ کتاب ہر اس شخص کو با اثر بنا تی ہے جو اس کا مطالعہ کرے۔ یہ کتاب گہرے معنی سے معمور ہے ۔ یہ آپ اور ان لوگوں کی زندگی کو بدل سکتی ہے جن سے آپ کو محبت ہے۔اس کتاب میں بیان کیا گیا ہے کہ زندگی میں اچھا کیا ہے ۔

یہ کتاب ان داخلی وسائل کے بارے میں جو آپ کے پاس ہیں تو سہی لیکن ان کو آپ استعمال نہیں کر پا رہے ہوتے ۔اس کتاب میں والدین اور بچوں کیلئے حکمت و دانش کے بے شمار موتی موجود ہیں ۔ایک باپ کے دل سے حاصل ہونے والے دانش و حکمت کے بیس خوبصورت موتی اس کتاب کی زینت ہیں۔اس کتاب میں ایک استاد کامل نے ہمیں اپنی عظیم دانش سے روشناس کرایا ہے ،ہر عمر کے فرد کیلئے زندگی کا مکمل فلسفہ اس کتاب میں موجود ہے۔