THE 5 LOVE LANGUAGES

Share on facebook
Share on whatsapp
Share on twitter
Share on linkedin
Share on pinterest

0 Likes

محبت کی  5زبانیں  ازدواجی تعلقات کو سمجھنے ، مضبوط رکھنے اور ایک کامیاب زندگی گزارنے کے لیے ایک راہنما کتاب ہے ۔   ہر فرد کو محبت دینے اور وصول کرنے کی ضرور ت ہوتی ہے ، لہذا صحت منداور  خوشگوار ازدواجی زندگی کا  انحصار  اپنے ساتھی کی ضرورت کو  سمجھنے پر  ہے۔

ہر ایک کے پاس جذباتی طور پر محبت کا احساس ہوتا ہے  ۔ جب میاں بیوی ایک دوسرے کے ساتھ محبت کی زبان  مستقل طور پر بولتے ہیں تو  وہ دونوں ہی پیار محسوس کرتے ہیں اور ان کی جذباتی محبت  شدید تر ہو جاتی ہے ۔ جب محبت کا جذبہ بھرا ہوا ہو تو فطری  طور پر بدلے میں کثرت سے محبت  دی جاتی ہے ۔

کسی کا اپنی  شریک حیات کی بنیادی محبت کی زبان سیکھنے کے ساتھ ساتھ اپنی بات کو سوچ سمجھ کر بولنا یہ یقینی بناتا ہے کہ محبت اور پیار کے جذبات کو دوسرا  فریق قبول کرے گا اور محسوس کرے گا۔ ایک دوسرے کی ضروریات کو پورا کرنا فطری طور پر اختلاف رائے کے دائرے سے باہر جانے کے لئے صحیح حالات پیدا کرے گا۔ مضبوط تعلق ، پائیداراور  خوشگوار ازدواجی زندگی ،  ایک دوسرے کی محبت کی زبان کو سمجھنے اور بولنے کی کوشش کرنے کا نتیجہ  ہوتاہے۔

 محبت کی زبانیں بولنے سے فراخدلی کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور تعلقات میں  بندھے رہنا بھی  آسان ہو جا تا ہے۔