80/20 Sales And Marketing
زیرِِ نظر کتاب کے مصنف پیری مارشل ایک سیل اور مارکیٹنگ مشاورتی فرم جس کا نام ’’پیری ایس مارشل اینڈ ایسوسی ایشن‘‘ ہے کے بانی ہیں ۔ ان کا تعلق نشر واشاعت کے شعبے سے ہے ۔ چارسالوں میں ان کا مشاورتی عمل بہت مدد گار ثابت ہوا جس سے ان کو 200,000 $ سے لے کر 4 ملین ڈالر تک کی آمدنی ہوئی ۔ وہ گوگل ایوارڈزکے ماہر اور بہت سی کتابوں کے مصنف بھی ہیں ۔
قانون کے مطابق آپ اپنی 20 فیصد کوشش سے 80 فی صد نتائج حاصل کریں گے۔ یہ قانون زندگی کے ہر شعبے پر لاگو ہوتاہے ، خاص طورپر مارکیٹنگ اور فروخت میں بہت ہی زیادہ کارآمد ہے ۔ اس قانون کے استعمال سے آپ اپنی سیل میں کئی گنا اضافہ کر سکتے ہیں۔
آپ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے کہ کونسی 20 فیصد مارکیٹنگ اچھے نتائج دے رہی ہے، اور پھر اپنا زیادہ بجٹ اسی پر لگائیں۔اگر آپ اس حکمت عملی کو دہراتے رہیں گے، تو 100 گنا سے بھی زیادہ اپنی سیل کو بڑھا سکتے ہیں۔